کورونا کیسز میں اضافہ، جرمنی میں ایسٹر پر سخت پابندیوں کا فیصلہ

0

برلن: کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب جرمنی میں ایسٹر کے موقع پر سخت لاک ڈؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس دوران روزمرہ گھریلو ضروری اشیا کے اسٹور سمیت تقریبا سبھی دکانیں بھی بند رہیں گی، جبکہ ملک میں نافذ لاک ڈاؤن میں 18 اپریل تک کی توسیع کردی گئی ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جرمنی میں وفاقی اور ریاستی رہنماؤں نے ایسٹر کی تعطیلات کے دوران سخت ترین لاک ڈاؤن پر اتفاق کرلیا ہے۔ ریاستی رہنماؤں سے مشاوت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا کہ وائرس کی نئی قسم کی وجہ سے جرمنی کو “انتہائی سنگین” صورتحال کا سامنا ہے۔ انہوں نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نافذ موجودہ لاک ڈاؤن میں 18 اپریل تک برقار رہے گا، جبکہ یکم اپریل سے پانچ اپریل تک یعنی ایسٹر کی تعطیلات کے دوران پہلے سے بھی زیادہ سخت بندشیں عائد کی جائیں گی۔

اس دوران روزمرہ گھریلو ضروری اشیا کے اسٹور سمیت تقریبا سبھی دکانیں بھی بند رہیں گی، عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد رہے گی، پانچ روزہ چھٹی کے دوران تقریبا تمام دکانیں اور اسٹور بند رہیں گے۔ روزمرہ گھریلو ضرورت کی اشیا کی دکانوں کو صرف تین اپریل تک کھلے رہنے کی اجازت ہوگی۔ نئے اعلان کے مطابق اگر کسی علاقے میں تین دن تک مسلسل سو سے زیادہ متاثرین پائے گئے تو اس خاص علاقے میں اور زیادہ سخت بندشیں عائد کی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.