یورپی ملک میں پاکستانیوں سمیت لاکھوں تارکین بے روزگار

0

میڈرڈ: پاکستانیوں سمیت تارکین وطن کی بڑی تعداد رکھنے والے یورپی ملک میں بے روزگاروں کی تعداد 4 ملین سے بھی تجاوز کرگئی ہے، ان میں تارکین وطن میں بے روزگاری کی شرح مقامی افراد کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے، اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ سیاحتی شعبہ متاثر ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپین میں پاکستانیوں سمیت تارکین وطن کی بڑی تعداد آباد ہے، اور ان کی تعداد 54 لاکھ سے بھی زیادہ ہے، لیکن وہاں اب کرونا اور اس کے اثرات کے باعث بے روزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے، فروری میں اسپین میں بیروز گاروں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کرگئی، جو گزشتہ پانچ برسوں میں سب سے زیادہ ہے، ان میں  بھی تارکین وطن میں بیروز گاری کی شرح مقامی افراد کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔

حکومتی اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ سیاحتی شعبہ متاثر ہوا ہے، صرف گزشتہ برس کے آخری تین ماہ میں 40 ہزار سے زائد غیر ملکیوں نے اسپین میں ملازمتیں کھوئی ہیں، اسپین میں ملازمتیں کھونے والے ہر دس میں سے چار افراد کا پس منظر غیرملکی ہے۔

خیال رہے کہ یورپی ممالک پر کرونا کے معیشت پر وار جاری ہیں، اٹلی میں بھی بڑے پیمانے پر بے روزگار ہوگئے ہیں، جبکہ اپنا روزگار یا کاروبار کرنے والوں کی بھی بڑی تعداد بے روزگار ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.