تین بڑے یورپی ملکوں میں کرونا کیسز میں اضافہ

0

برسلز: اٹلی سمیت یورپ کے 3 بڑے ممالک میں کرونا کا بحران ایک بار پھر شدت اختیار کرگیا ہے، تینوں ملکوں کے حکام نے وبا کی تیسری لہر کی تصدیق کردی ہے، دوسری طرف برطانوی آسٹرا زنیکا ویکسین کا استعمال معطل ہونے سے ویکسین لگانے کا کام بھی متاثر ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں منگل کو کرونا سے اموات میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور 502 افراد کی جان چلی گئی، جبکہ پیر کو 354 افراد کی موت ہوئی تھی، اسی طرح کیس بھی 15267 سے بڑھ کر 20 ہزار 396 ہوگئے، جرمنی میں بھی وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ وبائی امراض کی روک تھام کے جرمن ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انفیکشنز کی شرح میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جرمنی اس وقت کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر کے دہانے پر ہے۔

اس کے ساتھ یورپی یونین کے ایک اور بڑے ملک فرانس کے وزیراعظم جین کیسٹکس نے بھی کرونا کی تیسری لہر کی تصدیق کردی ہے۔ پارلیمنٹ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 7 روز کے دوران اوسط یومیہ کیسز کی شرح 25 ہزار سے اوپر چلی گئی ہے، جبکہ منگل کو فرانس میں نئے کیس 30 ہزار کے قریب پہنچ گئے، جو انفیکشن کی شرح میں ساڑھے 4 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.