پی ڈی اور سالوینی کی لفظی جنگ تیز

0

روم: اٹلی میں پارلیمنٹ کی ایک کے سوا باقی تمام جماعتوں نے ٹیکنو کریٹ ماریو دراغی کی سربراہی میں مخلوط حکومت تو بنالی ہے، تاہم اتحاد میں شامل دو اہم جماعتوں پی ڈی اور ماتیو سالوینی کی لیگ پارٹی کے درمیان پہلے ہی اختلافات سامنے آنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بائیں بازو کی تارکین وطن کی حامی جماعت پی ڈی کی سربراہی سنبھالنے والے سابق وزیراعظم انریکو لیٹا کی جانب سے تارکین وطن کے بچوں کو پیدائش کے ساتھ ہی شہریت دینے کے مطالبے پر لیگ پارٹی کے ماتیو سالوینی نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا، اور خبردار کیا تھا کہ اس سے حکومت ٹوٹ سکتی ہے، یعنی وہ اپنی حمایت واپس لے سکتے ہیں،  اس پر لیٹا نے بھی انہیں جواب دیا ہے، انہوں نے آسٹرا زنیکا ویکسین کے حوالے سے سالوینی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح کی سیاست لیگ پارٹی کے سربراہ کررہے ہیں، اس نے اٹلی کو نقصان پہنچایا ہے، ہمیں عوام میں خوف و ہراس نہیں پھیلانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ڈی سربراہ نے تارکین کے بچوں کیلئے اہم اعلان کردیا، سالوینی پریشان

خیال رہے کہ اٹلی کی اہم جماعت پی ڈی نے سابق وزیراعظم انریکو لیٹا کو نیا سربراہ چن لیا ہے، اور انہوں نے پارٹی قیادت سنبھالتے ہی اٹلی میں مقیم تارکین وطن کے بچوں کو پیدائش کے ساتھ ہی شہریت دینے کا اہم اعلان کیا ہے، جس پر تارکین وطن مخالف رہنما کی شہرت رکھنے والے لیگ پارٹی کے سربراہ ماتیو سالوینی تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں، اور انہوں نے پی ڈی سربراہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.