چین کا جھٹکا کام کرگیا، سعودی عرب اور یو اے ای ڈپازٹس نکلوانے پر چپ

0

اسلام آباد: سعودی عرب اور  متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو دی گئی 2 ارب ڈالر کی رقم نہ نکلوانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل  دونوں ملک پاکستان سے اپنے دو دو ارب ڈالر کے ڈپازٹس واپس لے چکے ہیں، جس کی وجہ پاکستان کی ترکی سے قربت  بتائی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں تین تین ارب ڈالر کے ڈپازٹس جمع کرائے تھے، جن پر وہ منافع بھی لے رہے تھے، تاہم گزشتہ برس دونوں ملکوں نے پاکستان کی ترکی کے ساتھ بڑھتی قربت پر بالواسطہ اعتراضات شروع کردئیے تھے اور خلافت عثمانیہ کے بانی پر تیار کی گئی تاریخی ترک سیرل ’’ارطغرل غازی‘‘ پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے پر بھی  ناراضگی کے پیغامات دئیے تھے، تاہم وزیراعظم عمران خان نے ان کے اعتراضات مسترد کردئیے تھے، جس کے بعد تعلقات میں تناؤ آیا، اور دونوں ملکوں نے پاکستان میں رکھوائے گئے ڈپازٹس میں سے دو دو ارب ڈالر واپس نکلوالئے، البتہ ان ملکوں کو اس وقت دھچکہ لگا تھا، کیوں کہ ان کے اس اقدام کا بظاہر مقصد پاکستان کو معاشی طور پر دباؤ میں لینا تھا، لیکن چین نے پاکستان کو مطلوبہ رقم دے کر اس دباؤ سے بچالیا تھا۔

اب جنوری میں پاکستان سعودیہ کو ایک ارب ڈالر کی آخری قسط بھی واپس کرنے کے لئے تیار تھا، لیکن سعودیہ اور یواے ای نے ڈپازٹس   نکالنے کے بجائے خاموشی اختیار کرلی، اس کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جاتی ہے کہ انہیں علم ہوچکا تھا کہ چین اس بار بھی پاکستان کو یہ رقم فراہم کردے گا اور آخری ڈپازٹس بھی نکالنے کے بعد وہ پاکستان پر تمام اثر کھو سکتے ہیں۔ حکومتی عہدیدار نے تصدیق کی کہ سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر پاکستان کے پاس ہی رکھے ہوئےہیں جبکہ امارات نے ایک ارب ڈالر آئندہ سال کیلئے بھی پاکستانی بینک میں رکھنے کی تصدیق کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.