اٹلی: وزیراعظم کو اہم کامیابی مل گئی

0

روم: اٹلی میں وزیراعظم جوسپے کونتے نے ویوا پارٹی کی جانب سے حکومت چھوڑنے کے بعد پارلیمنٹ میں اکثریت برقرار رکھنے کیلئے فون ڈپلومیسی کے تحت کئی اپوزیشن اور غیر جانبدار ارکان سے رابطے کئے ہیں، اور انہیں پہلی کامیابی سینیٹ میں مل گئی ہے، بااثر بشپ ایسوسی ایشن نے بھی اپنا وزن وزیراعظم کے پلڑے میں ڈال دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اطالوی وزیراعظم جوسپے کونتے نے حکومت بچانے کے لئے اپوزیشن ارکان سے رابطے تیز کردئیے ہیں، حکومتی اتحاد میں اس حوالے سے اعتماد بڑھتا جارہا ہے کہ وہ اپوزیشن کے اتنے ارکان کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، جن سے پارلیمنٹ میں ان کی اکثریت برقرار رہےگی، برطانوی خبر ایجنسی کےمطابق حکومت چھوڑنے والے میتیو رینزی کے پارٹی کے بعض سینیٹ ارکان بھی فارورڈ بلاک بنا کر حکومت کا ساتھ دے سکتے ہیں، اس صورتحال میں میتیو رینزی کی پریشانی کا بھی اشارہ ملا ہے، اور انہوں نے جمعہ کو کہا ہے کہ وزیراعظم کونتے اکثریت کے حصول میں ناکام ہوجائیں گے، اور یہ کہ معاملہ  نئے الیکشن کی طرف جائے گا، دائیں بازو کی اپوزیشن جماعتیں بھی نئے الیکشن کے لئے زور دے رہی ہیں، اور ان میں تارکین وطن مخالف رہنما میتیو سالوینی اور ان کے اتحادی رہنما سابق وزیراعظم برلسکونی شامل ہیں، واضح رہے کہ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق نئے الیکشن کی صورت میں تارکین وطن مخالف سالوینی کی جماعت کو اکثریت مل سکتی ہے۔

وزیراعظم کی پہلی کامیابی

وزیراعظم جوسپ کونتے کو حکومت برقرار رکھنے کے لئے پہلی کامیابی ملی ہے، اور  4 آزاد سینیٹرز نے ان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، آزاد گروپ کے سربراہ سینیٹرریکارڈو انتونیو میرلو کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے دیگر سینیٹرز سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں استحکام کے لئے وزیراعظم کا ساتھ دیں، اس دوران وزیراعظم اور ان کی دو بڑی اتحادی جماعتیں پی ڈی اور فائیو اسٹار موومنٹ کے21 آزاد سینیٹرز سے رابطے ہوئے ہیں، جبکہ حکومت سے الگ ہونے والے میتیو رینزی کی ویوا پارٹی کے 18 سینیٹ ارکان میں سے بھی کچھ فاروڈ بلاک بنا کر وزیراعظم کا ساتھ دے سکتے ہیں،پی  ڈی کے رہنما آندرے اورلینڈو نے تصدیق کی ہے کہ کئی اپوزیشن ارکان نے حکومت کا ساتھ دینے کا اشارہ دیا ہے،

اعتماد کا ووٹ

وزیراعظم کونتے پیر کو قومی اسمبلی سے خطاب کریں گے جبکہ منگل کو سینیٹ میں ان کا خطاب ہوگا،جس کے بعد اعتماد کا ووٹ لیا جائے گا، وزیراعظم قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں، تاہم سینیٹ میں صورتحال کچھ مشکل ہے، جہاں حکومت کو 11 اپوزیشن ووٹ درکار ہوں گے، ان میں سھے 4 کی کمی آزاد سینیٹرز نے پوری کردی ہے، جبکہ مزید 7 ارکان کی ضرورت ہے، وزیراعظم کو نیشنل ایسوسی ایشن آف بشپس کی حمایت بھی مل گئی ہے، اس بااثر تنظیم کے سربراہ اس بااثر تنظیم کے سربراہGualtiero Bassetti  کا کہنا ہے کہ اٹلی کو تعمیری سوچ رکھنے والے ارکان پارلیمان کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.