بھارت کا اپنے ہی فوجیوں کو مروا کر الزام پاکستان پر لگانے کا بھانڈا پھوٹ گیا

0

نئی دہلی: پلوامہ ڈرامے کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے، پلوامہ میں بھارت نے اپنے فوجی خود مروائے اور الزام پاکستان پر لگادیا، جس کا بھارتی شعلہ بیاں اینکر اور مودی حکومت کے حامی اینکر ارنب گوسوامی اور بھارتی براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل کے سربراہ کے درمیان ہونے والی واٹس ایپ چیٹ لیک ہونے پر بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔

ارنب گوسوامی اور  پراتھو داس گپتا کے درمیان ہونے والی میں لیک واٹس ایپ چیٹ سے پتہ چلتا ہے کہ بھارتی اینکر کو ملک میں اعلیٰ ترین سطح پر ہونے والے فیصلوں کا علم تھا، اس چیٹ نے بھارت میں قومی سلامتی کے ادارے اور فیصلہ سازی میں انتہائی غیر سنجیدگی بے نقاب کردی ہے، اور بھارت میں اعلیٰ ترین سطح پر عسکری فیصلوں کا پول بھی کھول دیا،

چیٹ سے پتا چلتا ہے کہ ارنب گوسوامی نہ صرف بالاکوٹ پر حملے بلکہ مقبوضہ کشمیر میں و دیگر متنازعہ علاقوں پر قبضے کیلئے آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھی آگاہ تھا بلکہ بی اے آر سی کے سربراہ کے ساتھ مل کر اپنے چینل کی ریٹنگ بڑھانے پر کام کرتا رہا۔

بھارتی فیصلہ ساز ٹی آر پیز کے جنون میں مبتلا مسخرہ نما اینکر کے ہاتھوں میں کھیلتے رہے، چیٹ سے انکشاف ہوا کہ پلوامہ میں بھارت نے اپنے فوجی خود مروائے، الزام پاکستان پر لگایا، نریندر مودی 40 بھارتی فوجیوں کی لاشوں پر کھڑے ہو کر مگر مچھ کے آنسو بہاتے رہے۔

واٹس ایپ چیٹ میں 23 فروری 2019 کو ارنب نے بی اے آر سی سربراہ کو پاکستان سے متعلق بڑی خبر کی پیشگی اطلاع دی، گوسوامی نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف معمول سے بڑی کارروائی ہو گی، گواسوامی کو معلوم تھا کہ کشمیر میں معمول سے ہٹ کر کچھ بڑا ہونےوالا ہے، گوسوامی کے مطابق مودی سرکار پاکستان مخالف کارروائی سے عوام کو خوش کرنا چاہتی تھی، بالاکوٹ حملے کے بعد گوسوامی نے بی اے آر سی سربراہ کو بتایا کہ مزید کارروائی بھی ہو گی۔

خیال رہے کہ بھارتی پروفیسر اشوک سوائن پہلے ہی پلوامہ حملے کو ڈرامہ قرار دے چکے ہیں، انہوں نے کہا  تھا کہ مودی نے پلوامہ میں وہی کیا جو اس نے 2002 میں گجرات میں کیا۔ اشوک سوائن کے مطابق مودی نے ووٹ بٹورنے کیلئے پلوامہ ڈارمہ ہونے دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.