کرونا کے بعد فرانس میں ایک اور وائرس
پیرس: کرونا وائرس سے بری طرح متاثر فرانس میں اب تیزی سے پھیلنے والی برڈ فلو کی وبا بھی مرغیوں اور بطخوں میں پھوٹ پڑی ہے، جنوب مغربی فرانس میں لینڈز ریجن کے فارم میں برڈ فلو کی وبا کی تصدیق ہوئی ہے، جہاں 6 ہزار بطخیں موجود تھیں، اس سے پہلے بھی برڈ فلو کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے فرانس 24 کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی فرانس میں لینڈز ریجن کے فارم میں برڈ فلو کی وبا کی تصدیق ہوئی ہے۔ جہاں 6 ہزار بطخیں موجود تھیں، اس سے پہلے بھی برڈ فلو کے تین کیسز سامنے آچکے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ نیا کیس سامنے آنے کے بعد متاثرہ فارم ہاؤس کے گرد سیکیورٹی زون بنادیا گیا ہے، اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر اٹھالی گئی ہیں، فارم میں موجود تمام بطخوں کو بھی ماردیا گیا ہے۔