معیشت میں بہتری کا ایک اور اشارہ، زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ

0

کراچی: پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات میں اضافے اور برامدات بڑھنے سے ملکی   ذخائر بڑھ رہے ہیں، جو پہلے ہی 20ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے ہیں، 4دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد وشمار کے مطابق 4 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 13 ارب 29 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں، اس دوران اسٹیٹ بینک نے کچھ بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں بھی کی ہیں، جبکہ ایشائی ترقیاتی بینک سے 30 کروڑ ڈالر کی وصولی سمیت مجموعی طور پر 35 کروڑ 90 لاکھ ڈالر مختلف عالمی اداروں سے موصول بھی ہوئے۔

زرمبادلہ ذخائر میں 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے اضافے کے بعد ملک کے مجموعی ذخائر 20 ارب 40 کروڑ 24 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں، ان میں سے 7 ارب 10 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.