تارکین کو یورپ پہنچانے والا عالمی نیٹ ورک پکڑا گیا

0

سلوینیا: اٹلی، جرمنی، اسپین اور فرانس جیسے امیر ممالک میں تارکین وطن کو اسمگل کرنے والا انسانی اسمگلرز کا عالمی گروپ پکڑا گیا ہے، گروپ بڑی ہوشیاری سے ایسی جگہ کو اپنی سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر استعمال کررہا تھا، جہاں پولیس کو شبہ ہونے کا امکان کم تھا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی اور سلوینیا کی پولیس نے مشترکہ آپریشن میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث عالمی گروہ کو بے نقاب اور اس کے 12 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، یہ گروپ سلوینیا کے دارالحکومت Ljubljana سے آپریٹ ہورہا تھا، اور وہاں پہنچنے والے تارکین وطن سے رقم لے کر انہیں اٹلی، جرمنی اور فرانس پہنچاتا تھا، انسانی اسمگلرز کا یہ گروہ پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کےلئے سلوینیا کے دارالحکومت میں قائم اسائل سینٹر کو ہی اپنی سرگرمیوں کا مرکز بنائے ہوتے تھا، جہاں سے انہیں باآسانی ایسے تارکین وطن بھی مل جاتے تھے، جو خوشحال یورپی ممالک میں جانے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ اس گروپ کا نیٹ ورک ترکی، یونان، بوسنیا، سربیا اور کروشیا  تک پھیلا ہوا ہے، یہ پہلے تارکین کو سلوینیا پہنچاتے تھے، جہاں سے انہیں خوشحال یورپی ملکوں میں اسمگل کیا جاتا تھا، تاہم ان کی زیادہ تر منزل اٹلی ہوتی تھی، جس کی سرحد سلوینیا سے ملتی ہے، گروپ کم ازکم  100 سے زائد تارکین کو اٹلی اسمگل کرچکا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ گروپ کا ایک مرکزی کردار خود بھی سیاسی پناہ پر ہے،  اس گروپ کو مختلف یورپی ملکوں کے سیاسی پناہ کے قوانین کے حوالے سے آگاہی حاصل تھی، جس سے انہیں مدد ملتی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.