اٹلی میں کرونا پابندیوں کیخلاف شہریوں کا انوکھا احتجاج

0

روم: اٹلی میں ایک بار پھر کرونا پابندیوں کے خلاف مظاہرہ ہوا ہے، فروزا نووا اور نو ماسک موومنٹ کے مظاہرے میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مظاہرے میں شہریوں نے  شہریوں نے انوکھا احتجاج کیا، دوسری طرف فرانس میں بھی مظاہرے ہوئے، جن میں مظاہرین نے چرچ میں عبادت کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو ایک بار پھر اطالوی دارالحکومت روم میں کرونا پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، جس میں مظاہرین اور پولیس میں تصادم بھی ہوگیا، انتہائی دائیں بازو کی جماعت فروزا نووا اورنو ماسک موومنٹ کے مظاہرے میں لوگوں کی اچھی خاصی تعداد شریک ہوئی، جن میں سے متعدد نے ماسک بھی نہیں پہنے ہوئے تھے، پولیس نے مظاہرین کو ایس او پی پر عمل کرنے کا کہا، تو بغیر ماسک مظاہرین نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو بھی گلے لگانا شروع کردیا اور انہیں بے بس کرکے رکھ دیا۔ مظاہرین نے اٹلی کے پرچم اٹھا رکھے تھے، اور وہ کرونا پابندیوں اور حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے، مظاہرین نے پولیس کی لگائی گئی رکاوٹیں بھی توڑنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے آنسو گیس سے انہیں پیچھے دھکیل دیا۔

ادھر فرانس میں چرچ اجتماعی عبادت کیلئے کھولنے کے لئے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے، ان مظاہروں میں پادریوں نے بھی شرکت کی، مظاہرین نے بینر اٹھا رکھے تھے، جن پر درج تھا کہ ’’ہمیں عبادت کرنے دیں‘‘، یہ مظاہرے Nantes، ورسیلی، سٹراس برگ، بورڈکس سمیت کئی شہروں میں ہوئے۔ فرانسیسی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ وہ  اس حوالے سے مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، جس میں کرسمس کی تقریبات اور چرچ میں عبادت پر بات کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.