یورپی ملک نے قرآن پاک کی بے حرمتی کا منصوبہ ناکام بنادیا

0

برسلز: بیلجیئم میں حکام نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے ذریعہ مسلمانوں کو اشتعال دلانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 افراد کو پکڑلیا ہے، جن کا تعلق دوسرے یورپی ملک سے ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں ملکی امن کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے ملک بدر کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق بیلجئیم میں پولیس نے مسلم کمیونٹی کو اشتعال دلا کر حالات بگاڑنے کی سازش بروقت کارروائی کے ذریعہ ناکام بنادی ہے، حکام نے ڈنمارک کے 5 شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے، یہ پانچوں ڈینش باشندے انتہائی دائیں بازو اور امیگریشن مخالف ہیں، ان میں سڑام کرس بھی شامل ہے، جو ڈنمارک کے اینٹی اسلام اور اینٹی امیگریشن گروپ سے تعلق رکھتا ہے، اس گروپ نے بیلجئیم میں برسلز کے علاقے Molenbeek جہاں مسلم کمیونٹی بڑی تعداد میں آباد ہے، ملزمان نے قرآن پاک جلانے کا منصوبہ بنایا تھا، تاکہ مسلم کمیونٹی کو اشتعال دلایا جاسکے، لیکن پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اسے ناکام بنادیا، پانچوں ڈینش باشندوں کو حراست میں لے کر ملک بدر کردیا گیا ہے، بیلجئیم کے وزیر برائے مائیگریشن سمیع مہدی جو خود بھی ایک عراقی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا ہے، انہوں نے بتایا کہ پانچوں کو بیلجئیم چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے، کیوں کہ وہ ملک میں امن کیلئے خطرہ بن رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ایسے افراد کی کوئی گنجائش نہیں جو نفرت پھیلانے پر یقین رکھتے ہوں، ہمارے لئے یہ بات اہمیت نہیں رکھتی کہ کوئی دائیں بازو کا ہے یا بائیں بازو کا، عوام کا تحفظ ہمارے لئے سب سے اہم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.