تارکین وطن کا گروپ نئے طریقہ سے برطانیہ پہنچ گیا

0

ندن: برطانوی حکومت کی طرف سے فرانس سے انگلش چینل کے ذریعہ آنے والے تارکین کو روکنے کیلئے سخت اقدامات   کے بعد تارکین کا ایک گروپ نئے طریقے سے برطانیہ پہنچنے میں کامیاب ہوگیا ہے، کشتی کی جگہ جہاز کو استعمال کیا گیا، ان تارکین میں ایک حاملہ خاتون اور ایک 17 سال کا لڑکا بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ساؤتھ ہمپٹن پر لنگر انداز ہونے والے کارگو بحری جہاز کے ذریعہ 11 تارکین برطانیہ داخلے میں کامیاب ہوگئے، یہ تارکین جہاز سے اترنے تک تو نظر میں نہ آئے، تاہم بندرگاہ پر کام کرنے والے ورکرز نے البانیہ سے تعلق رکھنے والے ان تارکین کو گیٹ سے نکلتے ہوئے پکڑ لیا، ہوم آفس کی ترجمان نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ تارکین کا یہ گروپ فرانس سے آنے والے جہاز کے ذریعہ برطانیہ پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔

ہمپشائر پولیس نے حاملہ خاتون کو اسپتال منتقل کردیا ہے، جبکہ 17 سالہ لڑکے کو کم عمر ہونے پر چائلڈ کئیر میں بھیجا جائے گا، جبکہ باقی 9 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، بندرگاہ چلانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کے لئے حکومتی اداروں سے تعاون کررہی ہے، اس حوالے سے شپنگ کمپنی کے ساتھ  بھی مل کر کام کیا جارہا ہے، تارکین وطن کے  جس جہاز میں چھپ کر آنے کا شبہ ہے، وہ گاڑیوں کی نقل و حمل کے لئے استعمال ہوتا ہے، اور بڑا جہاز ہے، جس میں 6 ہزار گاڑیاں لے جائی جاسکتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.