ڈنمارک میں مقیم افراد کیلئے خوشخبری

0

کوپن ہیگن: ڈنمارک میں مقیم افراد کیلئے خوشخبری، حکومت نے شہریوں کو ایک اور بونس دینے کا اعلان کردیا ہے، جو اسی ماہ اکتوبر میں دیا جائے گا، ڈنمارک کی حکومت نے 22 لاکھ  سے زائد شہریوں کو اکتوبر میں ایک ہزار کرونا کا بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ وبا سے متاثرہ معیشت کی بحالی اور کم آمدنی والوں کی مدد کے لئے کیا ہے، حکام کے مطابق 12 اکتوبر تک یہ رقم  متعلقہ افراد کے اکاٶنٹ میں منتقل کردی جائے گی۔ حکام کے مطابق اس بونس سے مستفید ہونے والوں میں سرکاری وظائف لینے والے طلبا اور بیروزگاری الاٶنس لینے والے افراد شامل ہیں، اس کے علاوہ وہ افراد جنہیں حکومت نے اپریل میں ادائیگی کی تھی، انہیں بھی یہ رقم  فراہم کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کرونا سے متاثرہ معیشت کو سہارا دینا ہے، اضافی رقم  سے شہری زیادہ خریداری کرسکیں گے، جن سے کاروباری سرگرمیاں بڑھانے میں مدد مل  سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.