پی ٹی آئی اٹلی کے رہنما کی اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی سے ملاقات

0

پشاور: پاکستان تحریک انصاف یورپ کے سینئر رہنما چوہدری عمران یونس کی اسپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی مشتاق غنی سے ملاقات، یورپ میں پارٹی امور اور اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف یورپ کے تنظیمی ڈھانچے اور پارٹی کے دیگر امور کے حوالے سے مثبت گفتگو ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف یورپ کے سینئر رہنما عمران یونس نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں، عمران یونس نے اسپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی مشتاق غنی سے بھی ان کے چیمبر میں ملاقات کی، ملاقات میں تحریک انصاف کے رہنما یاسر خان اور شیخ مشتاق بھی موجود تھے۔

ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف یورپ کے تنظیمی ڈھانچے اور پارٹی کے دیگر امور کے حوالے سے مثبت گفتگو ہوئی، چوہدری عمران یونس نے اسپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی مشتاق غنی سے ملاقات اوورسیز کو درپیش مختلف مسائل سے بھی اگاہ کیاجس پر مشتاق غنی نے ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کو حل کروانے کی ہقین دہانی بھی کروائی۔

رہنماؤں نے اسپیکر مشتاق غنی کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر اسپیکر مشتاق غنی نے معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈ بھی دیئے۔ بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے مہمانوں کو اسمبلی کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کروایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.