برطانیہ کو ایک شخص ڈیپورٹ کرنا مہنگا پڑگیا

0

لندن: برطانوی حکام نے غیرقانونی تارکین وطن کو ڈیپورٹ کرنے کا سلسلہ تیز کردیا ہے، تاہم اس عمل میں اب ایک انتہائی مہنگی ڈیپورٹیشن سامنے آئی ہے، ایک یورپی ملک سے دوسرے یورپی ملک میں ایک شخص کو ڈیپورٹ کرنے پر سوا دو کروڑ روپے پاکستانی خرچ آگیا، مذکورہ ڈیپورٹی چارٹرڈ پرواز میں اکیلا سفر کرکے گیا۔

تفصیلات کےمطابق برطانوی حکام نے چارٹرڈ پرواز کے ذریعہ ایک سوڈانی شہری کو فرانس واپس ڈیپورٹ کیا، برطانوی اخبار کے مطابق چارٹرڈ پرواز ایک لاکھ پاٶنڈ یعنی سوا دو کروڑ روپے پاکستانی روپے میں کی گئی تھی، اخبار کا کہنا ہے کہ اس طرح ایک غیر قانونی تارک وطن کو واپس فرانس بھیجنے پر برطانوی ٹیکس گزاروں کی بھاری رقم خرچ ہوگئی۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 30 غیر قانونی تارکین وطن کو ڈیپورٹ کرنے کے لئے طیارہ چارٹرڈ کیا گیا تھا، لیکن باقی 29 تارکین وطن نے آخری وقت میں وکلا کے ذریعہ سیاسی پناہ سے متعلق قوانین کا سہارا لے کر ڈیپورٹیشن کو رکوالیا، جس کے بعد ایک شخص کو طیارہ میں بٹھا کر واپس فرانس بھیجنا پڑا، کیوں کہ طیارہ پہلے ہی بک کرایا جاچکا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.