پیرس کا ایفل ٹاور سیاحوں سے خالی کرالیا گیا

0

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس کی پہنچان ایفل ٹاور کو بم موجودگی کی کال موصول ہونے پر خالی کرالیا گیا، تاہم تلاشی کے بعد وہاں سے کچھ برآمد نہ ہوا، اور بم موجودگی کی اطلاع جھوٹی نکلی، جس کے بعد ایفل ٹاور کو دوبارہ سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا۔

حکام کے مطابق گزشتہ روز دوپہر کے وقت  پیرس پولیس کو کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ ٹاور میں بم نصب کیا گیا ہے۔ اس  موقع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایفل ٹاور کو سیاحوں سے خالی کرالیا ، اور اس کی سرچنگ کا عمل شروع  ہوا ، تاہم   تلاشی کے بعد یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی،اور ٹاورکو دوبارہ  سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی   کئی بار ایفل ٹاوں کے بارے میں ایسی جھوٹی  اطلاعات  کال کرکے دی  جاچکی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.