خفیہ ملاقاتیں سامنے آنے پر نوازشریف نے نیا حکم جاری کردیا

0

لندن: فوجی ترجمان کی طرف سےخفیہ ملاقاتیں سامنے لانے کے بعد نوازشریف پریشانی کا شکار ہیں،اورسوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہےکہ ایک طرف وہ ریلیف لینے کے لئے فوج کے پاس اپنے ایلچی بھیجتے  ہیں اور دوسری جانب  بات نہ بننے پرفوج پر تنقید شروع کردیتے ہیں ۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے نوازشریف نے  اب معاملہ سنبھالنے کی کوششیں شروع کردی ہیں،انہوں نےجمعرات کو ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان جاری کیا،جس میں پارٹی رہنماؤں کی عسکری اداروں سے ملاقاتوں پر پابندی لگادی ہے، ٹوئٹ میں نوازشریف فوجی ترجمان کی طرف سے  ملاقاتوں کو سامنے لانے پرشکایت کرتےہوئے بھی نظر آئے،انہوں نےکہا کہ حالیہ واقعات سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ کس طرح بعض ملاقاتیں سات پردوں میں چھپی رہتی ہیں  اور کس طرح بعض کی تشہیر کرکے مرضی کےمعنی پہنائے جاتے ہیں،یہ کھیل اب بند ہوجانا چاہئے۔

سابق وزیر اعظم نےکہا کہ آج میں اپنی جماعت کو ہدایات جاری کررہا ہوں کہ آئین پاکستان کے تقاضوں اور خودمسلح افواج کواپنے حلف کی پاسداری یاد کرانےکےلئے آئندہ ہماری جماعت کا کوئی رکن،انفرادی،جماعتی یا ذاتی سطح پر عسکری اور متعلقہ ایجنسیوں کےنمائندوں سے ملاقات نہیں کرے گا،قومی دفاع اور آئینی تقاضوں کےلئے ضروری ہوا تو جماعتی قیادت کی منظوری کےساتھ ایسی ہر ملاقات اعلانیہ ہوگی اور اسےخفیہ نہیں رکھا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.