کینڈین مسافر کے زیورات چرانے والے پکڑے گئے

0

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کینیڈا جانے والے مسافر کے زیورات چوری کرلئے گئے تھے، مسافر کو  کینیڈا پہنچنے پراس  واردات کا علم ہوا، جس پر مسافر نے اس حوالے سے تحریری شکایت درج کروائی، سیکورٹی اداروں نے مسافر کی شکایت پر تحقیقات کرتے ہوئے بالآخر چوروں کو پکڑ لیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  19 جولائی کو  لاہور سے پی آئی اے کی پرواز پی کے797 کے ذریعے ٹورنٹو  جانے والے مسافر کے زیورات ائرپورٹ سے چوری کرلئے گئے،تاہم مسافر کو  کینیڈا پہنچنے پراس  واردات کا علم ہوا۔ اور اس نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کوتحریری  شکایت درج کرائی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تحقیقات  کے دوران چار لوڈراس میں ملوث پائے گئے، جنہیں حراست میں لے کرپوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے چوری کا اعتراف کرلیا،  بعدازاں قیصر عزیز اور ناصر رضا  نامی لوڈرز سے زیورات بھی  برآمد  ہوگئے،چاروں لوڈر کو  ٹھیکیدار نے ڈیلی ویجز پر رکھا ہوا تھا۔

اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان ملازمین کو برطرف کرنے کیلیے ٹھیکیدار کو خط لکھ دیا ہے، پی آئی اے کی جانب سے تحقیقاتی عمل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.