مہاجرین بڑی تعداد میں برطانیہ پہنچے لگے، نیا ریکارڈ قائم

0

لندن:فرانس سے انگلش چینل (سمندر) پار کرکے برطانیہ پہنچنےوالوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اور جمعرات کو ایک ساتھ 30 کشتیاں برطانوی ساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہیں، جو ایک ریکارڈ ہے،دوسری طرف وزیر امیگریشن کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ غیرقانونی آمدروکنا ہوگی، فرانس پر بھی الزام لگادیا۔

تفصیلات کےمطابق حالیہ ہفتوں میں فرانس سے کشتیوں کے ذریعہ برطانیہ پہنچنے والوں کی تعداد میں تیزی سےاضافہ دیکھنے میں آیا ہے، لیکن اس حوالے سے گزشتہ روز سب سے زیادہ 30 کشتیاں برطانیہ پہنچے میں کامیاب ہوئی ہیں،جن پر خواتین سمیت 409 تارکین وطن سوار تھے، جوایک نیا ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل 6 اگست کو 235 تارکین برطانوی ساحل پر پہنچے تھے،اس سال اب تک 5025 تارکین کشتیوں کے ذریعہ فرانس سےبرطانیہ آنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور ان میں سے 1468 اگست میں آئے ہیں،حکام کاکہنا ہے کہ سمندر میں ٹھہراؤ اور صاف موسم کی وجہ سے انگلش چینل پار کرنا آسان ہوگیا ہے۔

تارکین وطن سمندر میں ٹھراؤ کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اورخود چھوٹی کشتیاں بنا کر برطانیہ پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں،ان کشتیوں کے پہنچنے پر تارکین وطن مخالف رہنما نیل فرائیگ نے حکومت پر سخت تنقید کی ہے،اوراسے ناکام قرار دیا ہے،وزیر امیگریشن کرس فلپ کا بھی کہنا ہے کہ ہمیں یہ خطرناک اور غیرقانونی کراسنگ روکنا ہوگی.

انہوں نے کہا کہ اس کا بہترین حل یہ ہےکہ ہم ان غیر قانونی تارکین وطن کو ان ممالک میں واپس بھیج دیں،جہاں وہ سب سے پہلے آئے تھے،اور وہیں ان کی سیاسی پناہ کی درخواستوں کا فیصلہ ہونا چاہئے،انگلش چینل کی غیر قانونی کراسنگ کو روکنا فرانس کے بھی مفاد میں ہے۔

برطانوی وزارت داخلہ کے حکام فرانسیسی حکام پر بھی الزام لگارہے ہیں کہ وہ کیلس میں ان تارکین پر نظر رکھنے اور انہیں روکنے میں ناکام ہیں جبکہ ان برطانوی وکلا کو بھی مورو الزام ٹھہرایا جارہا ہے ،جو ان تارکین وطن کے برطانیہ داخلے کےبعد ان کے کیس لڑتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.