ناروے نے اٹلی سے آنے والوں کیلئے قرنطینہ لازمی قراردےدیا

0

اوسلو: ناروے نے  اٹلی اور سلوینیا کو بھی قرنطینہ والی فہرست میں شامل کردیا ہے، جس کے بعد ان دونوں ملکوں سے ناروے جانے والے مسافروں کے لئے بھی قرنطینہ لازمی ہوگا۔

اٹلی اور سلوینیا کے لئے قرنطینہ کی شرط کا اطلاق 5 ستمبر سے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، حکام کے مطابق یہ فیصلہ دونوں ملکوں میں کرونا کے مریض بڑھنے کے پیش نظر کیا گیا ہے، ویٹیکن اور سان میرینوسے آنے والوں   پر بھی  قرنطینہ کی شرط  کا اطلاق ہوگا۔

ناروے کی وزارت خارجہ  نے اپنے بیان میں قبرص اور سویڈن کے 6 جبکہ ڈنمارک کے ایک ریجن سے آںے والوں کے لئے   قرنطینہ پابندی میں نرمی کا بھی اعلان کیا ہے۔

نارویجین حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے  ہر اس ملک سے آنے والے مسافروں پر قرنطینہ کی شرط لاگو کی جائے گی جہاں فی لاکھ  مریضوں کی تعداد 20 سے زیادہ ہے، اس کے ساتھ ناروے کے شہریوں کو بھی  ایسے ملکوں میں  نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے،

اٹلی اور سلوینیا کو فہرست میں شامل کرنے کے بعد ناروے اب ایسا ملک بن گیا ہے جہاں یورپ کے بیشتر ملکوں کے لئے قرنطینہ کی شرط ہوگی، اس شرط سے مستثنی ٰ ممالک میں اب  قبرص، بالٹک ریاستیں، فن لینڈ ، سلواکیہ اور ہنگری  رہ گئے ہیں، اس کے ساتھ ڈنمارک اور سویڈن کو بھی استثنیٰ حاصل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.