زرداری اور نوازشریف کی گاڑیاں کیوں ضبط کی جائیں گی؟ 

0

راولپنڈی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر پرسن آصف زرداری اور مسلم لیگ کے قائد نوازشریف سے غیرقانونی گاڑیاں واپس لے کر نیب کو ضبط کرنے کی اجازت مل گئی ، دونوں رہنما تقریبا ایک دہائی سے یہ گاڑیاں ذاتی استعمال میں رکھے ہوئے تھے ،

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری اور سابق نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے سابق صدر کی تحویل میں موجود دو بی ایم ڈبلیو، ایک لیکسز گاڑی اور نوازشریف کی مرسڈیز منجمد کرنے کے نیب فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔

توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری اور نواز شریف پر غیرقانونی طور پر گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے۔ اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نوازشریف کے پاس کوئی سرکاری عہدہ موجودہ نہ ہونے کے باوجود انہیں بلٹ پروف مرسڈیز فراہم کردی تھی۔

جبکہ زرداری نے بیرون ملک سے بطور صدر تحفے میں ملنے والی گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے اپنے ذاتی استعمال میں رکھ لی تھیں ۔ احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے چاروں گاڑیاں منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.