پنجاب میں مساجد اور مزارات پر شوٹنگ پر پابندی 

0

لاہور: پنجاب  حکومت نے صوبے کی تمام مساجد اور مزارات پر فلم اور ڈراموں کی ریکارڈنگ پر پابندی  لگادی ہے ۔

محکمہ اوقاف پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، مساجد میں ریکارڈنگ ہوئی تو متعلقہ افسر ذمہ دارہوگا۔

دوسری طرف مسجد وزیر خان میں صبا قمر اور بلال سعید کے رقص سے متعلق پیمرا کو خط لکھ کر کہا گیا ہے کہ اس ریکارڈنگ کو کہیں بھی نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے۔

محکمہ اوقاف نے مسجد وزیر خان کے منیجر سمیت 3 اہلکار وں کو  پہلے ہی معطل کردیا تھا جبکہ اداکاروں سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا ہے ، تاہم  صبا قمر اور بلال سعید نے  عدالت سے ضمانت کرالی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.