پاکستان نے طبی میدان میں ایک اور کامیابی حاصل کرلی

0

اسلام آباد: پاکستانی صنعتی شعبے کے لئے اچھی خبر ، حکومت نے ملک میں کرونا کی صورتحال قابو میں آنے کے بعد سرجیکل ماسک بھی بیرون ملک فروخت کرنے کی اجازت دے دی ، جس سے ملک کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مارچ میں کرونا بحران شروع ہوا، تو پاکستان عام ماسک سے لے کر حفاظتی لباس، سرجیل ماسک اور وینٹی لیٹرز تمام اشیا چین اور دوسرے ممالک سے منگوارہا تھا۔

اس حوالے سے پہلے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، صنعت و تجارت اور فوجی اداروں کے حکام کو ہدایت کی کہ تمام طبی اشیا کی ملک میں تیاری کے لئے فوری کام شروع کیا جائے، جس کے بعد نجی شعبے کے تعاون سے منصوبے شروع کئے گئے اور اب پاکستان میں وینٹی لیٹرز بھی تیار کئے جارہے ہیں۔

ملکی ضروریات پوری کرنے کے بعد حکومت نے پہلے ہی عام ماسک اور پی پی ایز یعنی حفاظتی طبی سامان برامد کرنے کی اجازت دے دی تھی ، اور پاکستانی اداروں کو باہر سے بڑے آرڈر بھی مل رہے ہیں ،تاہم این 95 سرجیکل ماسک پر پابندی برقرار تھی، جو طبی عملہ استعمال کرتا ہے۔

اب ملک میں بہتر صورتحال اور زائد پیداوار کو دیکھتے ہوئے وفاقی کابینہ نے سرجیکل ماسک برامد کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے، جس سے ملکی صنعتیں ترقی کریں گی، اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.