بریگزٹ سے قبل فرانس سے برطانیہ جانے والے تارکین وطن میں اضافہ، برطانیہ پریشان، نیوی سے مدد طلب

0

لندن: بریگزٹ سے قبل فرانس سے برطانیہ جانے والے تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے، اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 500 سے زائد افراد کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل ( برطانیہ اور فرانس کے درمیانی سمندری راستے ) کو پار کرکے برطانیہ پہنچنے میں  کامیاب ہوئے ہیں، تارکین وطن  کی آمد میں آضافے کے بعد  تارکین وطن مخالف کی شہرت رکھنے والی برطانیہ کی بھارتی نژاد وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے برطانوی بحریہ سے مدد کی درخواست کردی ہے۔

وزارت دفاع کو بھیجی گئی درخواست میں پریتی پٹیل نے کہا کہ مہاجرین کو روکنے کیلئے انگلش چینل میں برطانوی بحریہ کے جہاز تعینات کیے جائیں، پریتی پتیل نے تارکین وطن کی کشتیوں کو روکنے اور واپس بھیجنے کیلئے رائے میرین کے ایک سابق کمانڈرڈین اومنی کو بھی مقرر کردیا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے سابق وزیر داخلہ جیک اسٹرا اور انسانی حقوق کی تنظیم (Detention Action) کی ڈائر یکٹر نے وزیر داخلہ کے اقدامات کی سخت مذمت کرتے ہوئے  اسے مہاجرین کی زندگیاں خطرے مین ڈالنے کے مترادف قرار دیا ہے ، انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے غیر قانونی اقدامات پر برطانیہ کو قانونی کارروائی اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کی ڈائر یکٹر نے کہا کہ مہاجرین کی کشتیوں کو سمندر میں روکنا خوفناک نتائج لاسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.