اٹلی میں اسکول کھولنے کی تیاریاں مکمل، نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ، کیا ماسک کا استعمال لازمی ہوگا؟

0

روم: اطالوی حکومت نے 14 ستمبر سے اسکول کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، بچوں اور اسکول عملے کو کرونا سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے، اور اس کیلئے تقریبا 3 ارب یورو کی خطیر رقم رکھی گئی ہے۔

اس رقم سے نا صرف طلباء کیلئے نا صرف سنگل بینچ خریدے جارہے ہیں، بلکہ ہزاروں اساتذہ کو بھی بھرتی کیے جانے کا پروگرام ہے، اساتذہ یونین نے اسکول کھولنے اور مجوزہ ایس او پیز پر حکومت کے ساتھ اتفاق کرلیا ہے۔

کیا سب کے کرونا ٹیسٹ ہونگے؟

حکومت نے  بچوں اور اساتذہ کیلئے کروناٹیسٹ لازمی قرار نہیں دیا تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ وہ تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے اساتذہ اور عملے کی مفت سہولت فراہم کرے گی۔

طلباء کیلئے کرونا ٹیسٹ قرار نہیں دیا گیا لیکن وقتا فوقتا مختلف اسکولوں میں طلباء کے نمونے لیے جائیں گے، تاکہ وباء کے حوالے سے حکومت کے پاس ڈیٹا موجود رہے۔

ماسک کا استعمال

اسکولوں میں اساتذہ، عملے اور وہاں آنے والے والدین کیلئے ماسک کا استعمال لازمی ہوگا، 6 برس سے کم عمر بچوں کو ماسک سے مستثنا رکھا گیا ہے، تاہم بڑے طلباء کے حوالے سے حکومت اب تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچی، تاہم حکومت نے اس حوالے سے اسکول انتظامیہ  کو اختیار دیا ہے کہ وہ اس حوالے سے خود فیصلہ کرسکتی ہے۔

بچوں میں سماجی فاصلہ رکھنے کیلئے کلاس روم میں ان کی تعداد کم کردی جائے گی، اس طرح ہر اسکول  بچوں کو ایڈجسٹ کرنے کلیئے اضافی کلاس روم  کا انتظام کیا جائے گا، جس کیلئے حکومت نے 40  ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسی طرح اسکول لگنے کے اوقات بھی مختلف رکھے جائین گے تاکہ طلباء ایک وقت میں اسکول کے باہریا اندر راہداریوں میں جمع نہ ہوں۔

 بچوں کیلئے کھانے کا انتظام

اسکولوں میں کھانے کی فراہمی کی اجازت ہوگی  تاہم حکومت نے اسکول انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بچوں کو کلاس روم میں ہی کھانے کی فراہمی کو ترجیح دیں، اسی طرح کھانے کیلئے ڈسپوزیبل برتن استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.