کشمیریوں کو یکجہتی کا پیغام، جنرل باجوہ نے عید کنٹرول لائن پر منائی

0

مظفر آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ غیر مشروت قربانی کا درس دیتی ہے، اور قربانی کے اس جذبے کو سپاہی سے زیادہ بہتر کوئی نہی سمجھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عید کے اس موقع پر ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اپنا یہ ودہ دوہراتے ہیں ک حق خود ارادیت کی جنگ میں ہر حال میں ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

جنرل باجوہ نے عید کنٹرول لائن کے اگلے مورچوں پر تعینات فوجیوں کے ساتھ گزاری، کھوئی رٹہ سیکٹر پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دشمن کی جانب سے پاکستان اور خطے میں عدم استحکام کی سازشوں سے ہم آگاہ ہیں، پاک فوج کھلی اور خفیہ ہر طرح کی سازش ناکام بنانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے کنٹرول لائن پر پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور بلند مورال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کبھی قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.