بیرون ملک مقیم کتنے پاکستانی کرونا سے انتقال کرگئے؟ جانئے

0

عالمی وبا کرونا وائرس نے بیرون ملک مقیم 1262

اسلام آباد: عالمی وباء کرونا وائرس نے بیون ملک مقیم 1262 پاکستانیوں کی جان لے لی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی پیاروں سے دور ہوتے ہیں اور اپنی خوشیاں قربان کرتے ہیں مگر عالمی وبا نے ان کی اور ان کے لواحقین کی خوشیاں چھین لی ہیں۔

وزارت خارجہ ذرائع کے مطابق اب تک دنیا بھر میں مقیم 1262 پاکستانی کرونا وائرس کی نذر ہو چکے ہیں۔ ان میں سے973 کی میتیں وطن واپس لائی جا سکی ہیں۔

مجموعی طور پر بیرون ملک مقیم 7808 پاکستانی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق ان کی اکثریت مشرق وسطیٰ کے ممالک میں مقیم تھی جبکہ یورپ میں وبا بے تحاشا پھیلنے اور ہزاروں ہلاکتوں کے باوجود وہاں ایشیائی باشندے سب سے کم متاثر ہوئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم 2687 پاکستانی کرونا کی لپیٹ میں آئے۔ دوسرے نمبر پر قطر میں 1900 پاکستانی متاثر ہوئے۔ بحرین میں 366، کویت میں 221، متحدہ عرب امارات میں 89 اور عمان میں 80 پاکستانی وائرس کی زد میں آئے۔

ادھر کرونا وائرس سے سب سے زیادہ پاکستانیوں کی ہلاکتیں بھی سعودی عرب میں ہوئیں، سعودی عرب میں 450 پاکستانیہ کروما سے انتقال کرگئے، جبکہ امریکہ میں 300 پاکستانی لقمہ اجل بنے۔

یورپی ممالک میں سب سے زیادہ برطانیہ میں 1850، دوسرے نمبر پر اٹلی180 اور اسپین میں 150 جبکہ فرانس میں 48، رومانیہ میں 41، سویڈن میں 20، پرتگال میں 17، سوئٹزر لینڈ میں 8، ہالینڈ میں 3 اور ناروے میں صرف 2 پاکستانیوں کو وائرس نے اپنے شکنجے میں لیا، ترکی میں کرونا سے 5 پاکستانی ہلاک ہوئے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کہتے ہیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مشکل کی اس کی گھڑٰی میں بھرپور مدد فراہم کر رہے ہیں۔ حکومت نے خصوصی فلائٹس کا بندوبست کرتے ہوئے 950 سے زیادہ میتیں وطن واپس لائیں تاکہ لوگ اپنے پیاروں کی تدفین خود کر سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.