مریم نواز کیلئے مستقبل قریب میں سیاست میں واپسی کا راستہ بند

0

اسلام آباد:مریم نواز کی سیاست میں مستقبل قریب  میں ملکی سیاست میں واپسی کا راستہ بند، سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب کے سزایافتہ سرکاری افسرکی ملازمت پربحالی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا۔

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ سزا معطل ہونے سے جرم ختم نہیں ہوتا، اپیل میں بری ہونے تک سرکاری وعوامی عہدے پربحالی نہیں ہوسکتی، نیب مجرمان سزا معطل ہونے پرعہدے پربحال نہیں ہوسکتے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کو دوبارہ ملکی سیاست میں واپس لانے کیلئے کوششیں کررہے تھے، مسلم لیگ کا موقف تھا کہ کیونکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی سزا معطل کی ہوئی ہے تو وہ سیاست میں حصہ لے سکتی ہیں، لیکن سپریم کورٹ کے اس فیصلے نے ان کی واپسی کا راستہ مستقبل قریب کیلئے بند کردیا ہے۔

مریم نواز کو ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو بلترتیب 10 اور 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطل کردی تھی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملزم طاہرعتیق کی بحالی کا حکم دیا تھا جب کہ قانون کے مطابق سزا مکمل ہونے کے بعد مجرم دس سال عوامی عہدے کیلئے نااہل رہتا ہے۔

طاہرعتیق صدیقی ٹیلی فون انڈسٹریزمیں ڈپٹی جنرل منیجرتھا، غیرقانونی ٹھیکہ دینے کے الزام میں پانچ سال قید بامشقت اورپچاس لاکھ جرمانہ ہوا، طاہرعتیق کوسزا ہونے پرمحکمے نے برطرف کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.