برطانیہ میں بلی کا بھی کرونا پازیٹو آگیا

0

لندن: برطانیہ میں کسی جانور کے کرونا سے متاثر ہونے کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے، برطانوی حکومت نے انگلینڈ میں پالتو بلی میں کرونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔

برطانیہ کے وزیر ماحولیا ت کا کہنا ہے کہ  “تمام دستیاب شواہد”  کے مطابق  بلی میں کرونا وائرس انسان سے منتقل ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ بلی کے مالک جوڑے کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بلی کے مالک اور بلی کرونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں، ان میں سے وائرس کسی اور گھر کے فرد اور دوسرے پالتو جانوروں میں منتقل نہیں ہوا ہے۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ  وونے ڈوئلے کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں یہ انسان سے جانور میں وائرس کی منتقلی کا پہلا کیس ہے، لیکن اس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اس معاملے میں تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ کرونا وائرس انسان سے جانوروں کو ٹرانسفر ہوسکتا ہے، لیکن جانوروں سے انسانوں میں نہیں ہوسکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.