منتخب عازمین حج کا دستہ مکہ پہنچ گیا، خطبہ 10 زبانوں میں نشرکرنے کا اعلان

0

مکہ مکرمہ: حج کے لئے منتخب  کئے گئے افراد کاپہلا دستہ  مکہ مکرمہ پہنچ گیا ہے،جبکہ سعودی حکومت نے اس سال  خطبۂ حج اردو سمیت 10 زبانوں میں ترجمہ نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

العربیہ کے مطابق الحرمین الشریفین کے امورکی ذمے دار پریذیڈینسی کے سربراہ الشیخ عبدالرحمٰن السدیس نے بتایا کہ اسلام کا پیغام پوری دنیا میں موجود مسلمانوں تک پہنچانے کے لیے خطبۂ حج 10 عالمی زبانوں میں نشر ہوگا۔

 ان میں  اردو، انگریزی، ترکی، فرانسیسی، فارسی، بنگلہ، چینی، روسی، ہاؤسا اور مالے زبان  شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ  گذشتہ سال خطبۂ حج کا ترجمہ پانچ زبانوں میں نشر ہوا تھا۔

اس سال کرونا وائرس کی  وجہ سے صرف 10 ہزار عازمین کرام حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں،جن  کا انتخاب  سعودی حکام نے درخواست گزاروں سے خودکار طریقے سے کیا ہے۔

ان میں سعودی عرب میں مقیم غیرملکی تارکینِ وطن کی تعداد 70 فی صد ہے اور 30 فی صد سعودی شہری ہیں،ان منتخب عازمین کے پہلے گروپ کو ہفتے کے روز مکہ مکرمہ پہنچا دیا گیا ہے،وہ ایامِ حج کے آغاز سے قبل ایک ہوٹل میں الگ الگ کمروں میں مقیم رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.