اٹلی جانے کی کوشش میں 10 تارکین وطن پکڑے گئے

0

تیونس: تیونس کی بحریہ نے غیر قانونی طور پر اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے 10 شہریوں کو کشتی سمیت پکڑ لیا ہے.

تفصیلات کے مطابق تیونس کی بحریہ نے ایک کشتی کے ذریعہ اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے اپنے 10 شہریوں کو پکڑ لیا ہے، تیونس کی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ افراد غیر قانونی طور پر اٹلی جانے کی کوشش کررہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش انہوں نے یہ قبول بھی کرلیا ہے ، یہ لوگ گبس کے علاقے سے چلے تھے اور ان کی منزل اٹلی تھی ، ان کی عمریں 17 سے 46 برس کے درمیان ہیں ، انہیں قانونی کارروائی کیلئے نیشنل گارڈ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.