چین بھی کرونا کیخلاف پاکستانی کامیابی کا معترف، تعاون جاری رکھنے کا اعلان

0

بیجنگ: چین نے کرونا وائرس کیخلاف پاکستان کی امداد جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں کہا کہ چین مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد اور تعاون کو فراموش نہیں کر سکتا، دونوں ملک سدا بہار دوست اور اسٹریٹجک شراکت داری کے مضبوط بندھن میں منسلک ہیں جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد میں تیار ہونے والے خصوصی ائسولیشن اسپتال کے قیام میں چین نے پاکستان کو مکمل تعاون فراہم کیا، چین دونوں ملکوں اور عالمی سطح پر عوامی صحت کے تحفظ کیلئے کام کرتا رہے گا۔

دوسری جانب چینی کے سفیر یاؤ ژنگ نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نے کرونا سے نمٹنے کےلیے بہترین حکمت عملی اپنائی۔ یقین ہے کہ پاکستان اس وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائے گا ،ان کا کہنا تھا کہ سی پیک ایک میگا پراجیکٹ ہے اور اس سے خطے میں امن اور خوشحالی کا نیا دور آئے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.