ارطغرل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

0

استنبول: تاریخی ترک سیریل ارطغرل غازی میں ارطغرل کا کردار نبھانے والے انجن التان کو بالاخر ’’ کورلش عثمان ‘‘ میں دیکھنے کی شائقین کی حسر ت پوری ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

’’ارطغرل ‘‘ کے چاہنے والے ’’کورلش عثمان‘‘ میں ان کا کردار غائب کرنے پر ناراضگی کا اظہار کررہے تھے ، اور اس سے ایک طرف ڈرامے کی تاریخی حیثیت خراب ہورہی تھی ،تو دوسری جانب ڈرامہ کے پروڈیوسر محمد بوزداک کو شائقین کی ڈرامہ میں دلچپسی برقرار رکھنے میں مشکل پیش آرہی تھی، ’’کورلش عثمان‘‘ میں مسلسل یہ بتایا جارہا تھا کہ عثمان کے والد ارطغرل غازی علاج کی غرض سے سلجوق سلطنت کے دارالخلافہ قونیہ میں مقیم ہیں، لیکن ان کی واپسی کا انتظار طویل ہونے اور ترگت سمیت کئی اہم کردار جو حقیقت میں عثمان کے ساتھ رہے تھے، ان کی واپسی نہ ہونے سے ڈرامہ مقبولیت کھورہا تھا۔

تاہم اب خبر آئی ہے کہ ارطغرل غازی یعنی انجن التان کی اے ٹی وی کےساتھ’’کورلوش عثمان‘‘ میں آنے کیلئے بات چیت جاری ہے، اس سے قبل انجن التان نے انٹرویو میں اشارہ دیا تھا کہ اگر محمد بوزداک چاہیں تو وہ ’’کورلش عثمان‘‘ میں آنے کے لئے تیار ہیں ،

دوسری جانب التان کو ترکی کے سرکاری ٹی وی TRT کی نئی سیریز “بارباروس” میں بھی مرکزی کردار نبھانےکی پیشکش کی گئی ہے، باربروس خلافت عثمانیہ کے عظیم بحری سربراہ تھے ، جو سلطان سلمان عالیشان کے دور میں عثمانی بحریہ کے سربراہ رہے ، اور ان کے بارے میں مشہور تھا کہ بحیرہ روم کی موجیں بھی وہ گن لیتے تھے، انہوں نے اپنے دور میں یورپ اور افریقہ میں بڑی بحری فتوحات حاصل کیں، اور وہ عثمانی سلطنت کی مخالف قوتوں کے لئے خوف کی علامت بن گئے تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.