بارش ہوگی لیکن لاہور ڈوبے گا نہیں، بڑے منصوبے پر عمل شروع

0

لاہور: پنجاب کے دل لاہور میں بارش کے پانی کی نکاسی کا مسئلہ کئی دہائیوں سے چل رہا ہے، ن لیگ کے دور میں لاہور میں سڑکیں اور پل تو بڑی تعداد میں بنائے گئے لیکن نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر ن لیگ کے تقریبا ً30 سالہ دور اقتدار میں کوئی توجہ نہیں دی گئی، جس کی وجہ سے آج بھی لاہور میں   درمیانی یا تیز بارش ہوجائے، تو شہر کا بڑا حصہ تالاب بن جاتا ہے۔

لاہور میں برساتی  پانی کی نکاسی بروقت نہ ہونے کی ایک وجہ دریائے راوی کا شہر سے اوپر ہونا ہے، جس کی وجہ سے شہر کا زیادہ تر پانی پمپ کرکے نکالنا پڑتا ہے، تاہم اب موجودہ پی ٹی آئی حکومت نے اس مسئلے کا جدید حل نکالا ہے، اور اس پر کام شروع کردیا ہے، جس کےتحت شہر میں ایسے مقامات پر جہاں پانی زیادہ جمع ہوتا ہے،  وہاں زیر زمین بڑے بڑے ٹینک بنائے جائیں گے،  جہاں برساتی پانی ذخیرہ کیا جائے گا، اور بعد میں اس پانی کو شہر کے پارکوں اور شجر کاری کیلئے استعمال کیا جائے گا، یہ ٹینک سرکاری اراضی پر بنائے جائیں گے۔

اس منصوبے کے تحت پہلا بڑا ٹینک لارنس گارڈن کے قریب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، اس ٹینک  میں 14 لاکھ گیلن پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی، ٹینک کی تعمیر سے جہاں ایک طرف علاقے میں  بارش کے دوران پانی جمع ہونے کا مسئلہ حل ہوجائے گا، وہیں دوسری جانب اس پانی سے پارکس  کی ضروریات بھی پوری ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.