شام میں اسرائیلی حملوں میں 15 ہلاکتیں، ایران اوربشار انتظامیہ بے بس

0

دمشق:اسرائیل نے شام میں  ایران نواز ملیشیا پرتازہ حملے کئے ہیں،جن میں  شیعہ ملیشیا کے 15جنگجو   ہلاک ہوگئے ۔

اسرائیل   کی جانب سے شام میں مسلسل ایرانی   اڈوں اور ملیشیا  پر حملے  کئے جارہے ہیں،تاہم ایران ان کا جواب دینے کے بجائے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے،جبکہ بشار انتظامیہ کو  بھی اسرائیل  کے معاملے پر  چپ  لگی ہوئی ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن گروپوں کیخلاف کارروائی میں بشار انتظامیہ اور ایرانی ملیشیا  گروپ  پوری قوت سے  حملے کرتے ہیں ۔

اسرائیل کے تازہ حملے

اسرائیلی طیاروں نے شام کے مشرقی علاقے میں شیعہ ملیشیاز کے ٹھکانوں پر 2 بار حملے کئے ہیں، جن میں 15 جنگجو ہلاک ہوگئے، سیرین آبزرویٹری کے مطابق عراق کی سرحد کے نزدیک شامی علاقے میں اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی ، جس میں 6 جنگجو  نشانہ بنے ، جن کا تعلق عراق سے بتایا جاتا ہے، اس سے قبل  ایک اور  حملے میں شیعہ ملیشیا کے 9 ارکان   نشانہ  بنائے گئے ۔

شام کے مشرقی علاقے میں حملوں میں اضافے پر  شام  کی خانہ جنگی میں شریک شیعہ ملیشیاز  اس تشویش کا شکار ہیں کہ اسرائیل نے  ان کے اندر اپنے  جاسوس پیدا کرلئے ہیں ، جن   کی نشاندہی پر   اسرائیلی طیارے ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنارہے ہیں ۔

 سیرین آبزرویٹری کے مطابق  شیعہ ملیشا کے 4 مشتبہ ارکان کو اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار بھی کیا جاچکا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.