سعودی عرب کی حدود میں داخل ایرانی کشتیوں پر فائرنگ، کشیدگی میں اضافہ

0

ریاض: ایران کی 3 کشتیاں سعودی عرب کی سمندری حدود میں داخل ہوگئیں،جس پر سعودی عرب کے بحری محافظوں نے ان پر وارننگ کیلئے فائرنگ کردی،فائرنگ  کے بعد ایرانی کشتیاں  واپس اپنی حدود میں چلی گئیں،ایران نے واقعہ کی تصدیق کی ہے،تازہ واقعہ سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی  پھر  بڑھ گئی ہے۔

واقعہ کہاں پیش آیا

سعودی عرب کے بحری محافظوں نے جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 6 بجے  گشت کے دوران دیکھا کہ ایران  سے 3 کشتیاں ان کی حدود میں داخل ہوئی، اس پرسعودی  بحری فورسز نے ایرانی کشتیوں کا تعاقب کیا اور انہیں رکنے کی بار بار وارننگ دی گئی،تاہم ایرانی کشتیوں نے وارننگ کی کوئی پرواہ نہیں کی۔

 سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی اہلکاروں نے مجبور ہوکر ایرانی کشتیوں کو وارننگ دینے کیلئے فائرنگ کی،انتباہی فائرنگ کے بعد ایرانی کشتیاں علاقائی پانیوں سے نکل گئیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق سعودی اہلکاروں کی فائرنگ سے ایرانی کشتیوں میں کوئی زخمی  یا ہلاک نہیں ہوا۔

ایران کی تصدیق

ایران نے اس واقعہ کی بالواسطہ تصدیق کی ہے، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کشتیاں ماہی گیروں کی تھیں، اور 21 جون کو یہ ماہی گیر بشرصوبہ سے 10 روز کیلئے شکار کرنے سمندر میں گئے تھے ۔ تاہم ایرانی حکام نے براہ راست تصدیق نہیں کہ آیا یہ وہی کشتیاں تھیں جن پر فائرنگ کی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.