سیالکوٹ میں ماسک نہ پہننے پر انوکھی سزا دی جانے لگی

0

سیالکوٹ: لوگ ہوجائیں تیار،ماسک نہ پہننے والوں کیلئے ہوگئی ہے خصوصی جیل  تیار، جی ہاں  حکومت  کو اس وقت سب سےبڑے جس مسئلے کا سامنا ہے، وہ لوگوں کو کرونا سے محفوظ رکھنے کیلئے انہیں ماسک پہننے پر قائل کرنا ہے،لیکن تمام تر حکومتی کوششوں کے باوجود عوام کی بڑی تعداد  ماسک پہننے کو تیار نہیں  ہے۔

اس حوالے سے اب سختی  کی باتیں بھی سننے کو مل رہی ہے  لیکن  سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کی انتظامیہ نے اس کا ایسا حل نکالا ہے، جو دیگر علاقوں میں بھی کاپی ہوسکتا ہے ۔

کھلی جیل کا قیام

ڈسکہ کی انتظامیہ نے ماسک نہ پہننے والوں کو 24 گھنٹے تک قید رکھنے کی سزا دینے کی تیاری کی ہے،ان کیلئے سول ریسٹ ہاؤس میں  خیمے لگا کر  کھلی جیل بنائی گئی ہے،جہاں پانی سمیت  دیگر سہولتیں مہیا کی گئی ہیں، ماسک نہ  پہننے والے  افراد کو  پکڑ کر یہاں لانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے،لیکن فی الحال انہیں چند گھنٹے بعد ہی وارننگ دے کر چھوڑ دیا جاتا ہے، انہیں ماسک بھی انتظامیہ کی طرف سے دیا جاتا ہے، البتہ آگے چل کر  ایس اوپی توڑنے والوں  کو 24 گھنٹے  قید کے بعد ہی گھر جانے کی اجازت ہوگی ۔

ڈسکہ کےاسسٹنٹ کمشنر آصف حسین مہدی نے ایک انگریزی اخبار کو بتایا کہ اس کھلی جیل کے اردگردباڑ لگائی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ  ایسی عارضی جیل بنانے کا خیال اس لئے آیا کیوں کہ  عام تھانوں کے لاک اپ میں ایک تو جگہ نہیں ہوتی،دوسرا وہاں سہولتوں کی بھی کمی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.