سعودی حکومت کا بڑا اعلان، ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑگئی

0

xریاض:سعودی حکومت نے نجی اداروں کے ملازمین کو2 سال تک نصف تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے دوران معیشت کے استحکام اور کمپنیوں کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کےلیےسعودی حکومت نے ملک بھر کے نجی اداروں کےملازمین کو دو سال تک حکومت کی جانب سے آدھی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزارتِ انسانی وسائل و سماجی ترقی کے مطابق4 ہزار ریال سے 15 ہزار ریال کی تنخواہ پانے والےافراد اس سےمستفید ہوسکیں گے۔

وزارتِ انسانی وسائل و سماجی ترقی نے مزید کہا کہ حکومت نے ریاض، جدہ، دمام اور الخبر شہر کے نجی اداروں میں کام کرنے والی خواتین اور معذور ملازمین کو آدھی تنخواہ کے ساتھ ساتھ 10 فیصد اضافی رقم بھی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ رقم کورونا ریلیف فنڈ سے ادا کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.