بھارتی حکام پاگل پن کا شکار، سفارتی آداب کی دھجیاں بکھیر دیں

0

نئی دہلی:مودی کی انتہاپسند ہندتوا پالیسی کے شکار بھارت نے ایک بار پھرسفارتی آداب کی دھجیاں اڑادیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شدید بوکھلاہٹ کا شکارہندوستان اب  پاکستانی سفارتکاروں کےخلاف مزیداوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے لگا ہے،بھارت نےنئی دہلی میں موجودپاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کردیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہےبھارتی حکام کی جانب سے پاکستانی ناظم الاموراورقائم مقام ہائی کمشنر سید حیدر شاہ کی گاڑی کا راستہ روکا گیا،قائم مقام ہائی کمشنر کی گاڑی روکنے کے واقعے میں بھارتی خفیہ ایجنسی”را” کے اہلکار ملوث ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سید حیدر شاہ دفتر سے گھر جارہے تھے کہ بھارتی خفیہ ادارے کے اہلکاروں‌ نےقائم مقام پاکستانی ہائی کمشنر کی گاڑی کا راستہ روک کران سے بدتہذیبی کی۔

بھارت کی جانب سےسفارتی حکام کو ہراساں کرنے کااقدام ویاناکنونشن برائےسفارتی تعلقات1961 کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کوپر جاسوسی کا بے بنیاد الزام لگاکر 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.