نسارگا طوفان نے مہاراشٹر میں تباہی مچادی

0

ممبئی: بھارت میں نسارگا طوفان ریاست مہاراشٹر کے ساحلی علاقے رائے گڑھ سے ٹکرا گیا ہے، جس کے باعث  درجنوں دیہات ڈوب گئے اور لاکھوں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور  ہوگئے ہیں

بھارتی میڈیا کے مطابق 120 سے 140  کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواٶں اور طوفانی بارش سے گھروں کی چھتیں اڑگئیں جبکہ درجنوں دیہات زیر آب آگئے۔ ریاست میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ ریلوے اور فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا، ساحلی علاقوں سے ایک لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقام پر منتقل کردیئے گئے ہیں۔

ریاست مہاراشٹر کے ساحلی علاقے میں طوفان کے زیراثر طوفانی ہواوں کے ساتھ تیز بارش ہورہی ہے جبکہ ممبئی کے علاوہ تھانے، پال گھر، رائے گڑھ ، رتناگری اور سندھو گیری اضلاع میں بھی الرٹ جاری کردیا گیا۔

مہاراشٹرا اور گجرات میں نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی 43 ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں جبکہ ممبئی میں عوام کو 6 سے7 گھنٹے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ریلوے نے ٹرینیں ری شیڈولڈ اور اسپیشل ٹرینوں کا رخ موڑ دیاہے جب کہ ممبئی ایئرپورٹ پر آپریشن متاثر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.