یورپ، خلیجی ممالک کیلئے پی آئی اے پروازیں دگنی کرنے کا اعلان

0

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پروازیں دگنی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اگلے ایک ہفتے کے دوران 20 ہزار پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا، ان میں سے 13 ہزار پاکستانیوں کو پی آئی اے کی 52 پروازوں کے ذریعہ واپس لایا جائے گا جبکہ باقی 7 ہزار غیر ملکی ائیرلائنز کے ذریعے لائے جائیں گے۔

متعلقہ ممالک سے پاکستانیوں کی میتیں بھی قومی ائیر لائن کے ذریعہ واپس لائی جائیں گی۔

سب سے زیادہ 8 ہزار پاکستانی متحدہ عرب امارات لائے جائیں گے ،جبکہ ساڑھے 4 ہزار پاکستانیوں کو سعودی عرب سے لایا جائے گا۔

اس کے علاوہ قطر سے 12 پروازوں کے ذریعہ 3 ہزار پاکستانی آئیں گے۔

امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، اٹلی، فرانس، اسپین، بحرین، مسقط، اومان، ملائیشیا، عراق اور تھائی لینڈ کیلئے ایک ایک پرواز چلائی جائے گی۔

پی آئی اے چین کے شہر ووہان میں پھنسے طلبا کو لانے کیلئے بھی جمعہ کو خصوصی پرواز چلائے گی ،جس کا کرایہ بھی رعائتی رکھا گیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ حکومت آنے والے دنوں میں پاکستانیوں کو لانے کیلئے پروازوں میں مزید اضافہ کرے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.