ملک ریاض کی بیٹیوں کا اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد، مقدمہ درج

0

پاکستان کے نامور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی صاحبزادی امبر ملک،آمنہ عثمان ملک اور پشمینہ ملک اور 15 نامعلوم افراد کے خلاف اداکارہ اور ماڈل عظمیٰ خان کے گھر پر حملے اور تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عظمی خان ملزمان پر لوٹ مار،جان سے مارنے کی دھمکیوں اور تشدد کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

مدعی عظمیٰ خان نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ وہ چاند رات کو ڈی ایچ اے لاہور فیز سکس میں اپنے گھر پر موجود تھی اور چاند کا اعلان ہونے پر اعتکاف سے اٹھی تھی،اس کی بہن ہما بھی اس کے ہمراہ تھی کہ رات ساڑھے 10 بجے کے قریب ملک ریاض کی دونوں بیٹیاں اور آمنہ عثمان ملک 15 مسلح افراد کے ہمراہ دروازہ توڑ کر ان کے گھر داخل ہوئیں ، ہم دونوں بہنوں کے اوپر اسلحہ تان لیا گیا۔

عظمی خان نے کہا کہ آمنہ ملک نے میری بہن ہما کو شیشے کے بوتل ماری ،جس سے وہ زخمی ہوگئی، ملک ریاض کی دونوں بیٹیاں مجھ پر تشدد کرنے لگیں ،ہم دونوں بہنوں کے کپڑے پھاڑ دئیے اور اپنے مسلح محافظوں کو ہمیں چھونے کا حکم دینے لگیں ،جس پر کچھ مسلح گارڈز نے انہیں چھونا شروع کردیا، اس دوران یہ تینوں ملزمہ ہم دونوں بہنوں پر تشدد کرتی رہیں اور گالیاں دیتی رہیں۔

ملک ریاض کی بیٹی پشمینہ نے ایک گارڈ کو حکم دیا کہ وہ مجھے کمرے میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنائے ،ہم دونوں بہنیں اس دوران ان کی منتیں کرتی رہیں ، لیکن تینوں خواتین اور ان کے مسلح گارڈز ہمارے گھر میں توڑ پھوڑ کرتے رہے اور تجوریوں سے قیمتی سامان بھی نکال لیا ۔

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ تینوں عورتوں نے مجھ سے کہا کہ تم ملک عثمان سے دور رہو ،ہم ملک ریاض کی بیٹیاں ہیں ،تمھارا سارا خاندان ختم کردیں گی،اگر کسی کو بتایا تو تمھاری لاشیں بھی نہیں ملیں گی ،جاتے ہوئے ملک ریاض کی بیٹیاں اور ان کے ساتھی 50 لاکھ کیش،زیورات،قیمتی گھڑی، اور دو آئی فون بھی اٹھاکر لے گئے۔

امبر ملک نے عظمیٰ خان پر آتش گیر مادہ بھی پھینکا جبکہ ایک حساس ادارے کا نام استعمال کر کے اداکارہ اور اسکی بہن کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی البتہ آزادی اظہار کے لئے راگ الاپنے والے مین اسٹریم میڈٰیا پر ملک ریاض کے خلاف خبر کا ہمیشہ کی طرح بلیک آؤٹ کیا گیا جبکہ موم بتی مافیا اور عورےت مارچ نکالنے والے بھی اس معاملے پر خاموش ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک ریاض کی صاحبزادی امبر ملک کو شبہ تھا کہ اداکارہ عظمیٰ خان کے ان کے شوہر کے ساتھ مبینہ طور پر روابط ہیں جس پر امبر ملک نے طیش میں آ کر عظمیٰ خان کے گھر پر ہلہ بول دیا۔

سوشل میڈیا پر معاملہ وائرل ہوا تو “ٹھیکے دار کی بیٹٰی” کے عنوان سے ٹرینڈ چل پڑا اور صارفین نے ملک ریاض کی بیٹیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ بیشتر صارفین نے اسے طاقت کا نشہ قرار دیا جبکہ اکثر نے ملک کے ایک معتبر اور حساس ادارے کا نام استعمال کر کے دھمکیاں دینے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.