لاک ڈاٶن سے یو اے ای بیزار، کھل گیا سارا کاروبار

0

دبئی: مسلسل لاک ڈاون سے بیزار متحدہ عرب امارات نے آج سے کاروباری اداروں کو صبح چھے بجے سے رات گیارہ بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی ہے، تاہم ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کاروبار کھولنے کا اعلان دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد کے زیر صدارت سپریم کمیٹی برائے بحران کے اجلاس کے بعد کیا۔

حکومتی اعلان کے بعد احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرتے ہوئے کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عوامی مقامات پر ماسک اور دو میٹر کا جسمانی فاصلہ لازمی ہوگا،جن کاروباروں کو کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے، ان میں تھوک اور پرچون کی دکانیں، تعلیمی اور تربیتی ادارے، بچوں کے تربیتی مراکز ، کھیلوں کے مرکز ، جِم، فٹنس کلب ، سینما گھر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے مئی کے آغاز میں لاک ڈاون نرم کرتے ہوئے کچھ کاروباروں کو محدود اجازت دی تھی،تاہم اب حکام نے صرف ایس اوپیز کی شرط عائد کرتے ہوئے کاروباری سرگرمیوں کی مکمل اجازت دے دی ہے۔

یو اے ای میں 30 ہزار سے زائد کرونا کیس سامنے آئے ہیں ،جن میں سے نصف سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 248 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.