بھارت کا ایک بار پھر پاکستانی “جاسوس “ کبوتر پکڑنے کا دعوی

0

لداخ میں چینی فوجیوں کے سامنے راہ فرار اختیار کرنے والی بھارتی فوج نے اپنی قوم کا دل بہلانے کیلئے ایک بار پھر پاکستان کا جاسوس کبوتر پکڑنے کا دعوی کیا ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق جاسوس کبوتر جموں کے علاقے سے پکڑا ہے، اور اس کے ساتھ ایک فون نمبر کی پرچی بھی بندھی ہوئی ہے۔

بی ایس ایف نے کبوتر سے ابتدائی “تفتیش” کے بعد اسے مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

کبوتر کیخلاف مقدمہ درج کئے جانے کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.