آرمی چیف کا بڑا ایکشن، پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والی آرمی آفیسر کی بیوی کیخلاف مقدمہ درج

0

آرمی چیف کا بڑا ایکشن، پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والی آرمی آفیسر کی بیوی کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک کرنل کی اہلیہ کی جانب سے ہزارہ موٹروے پر پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملے پر فوری انضباطی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اہم ذرائع نے ’’احساس نیوز‘‘ کو بتایا کہ فوجی قیادت نے کرنل کی اہلیہ کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی اور اپنے شوہر کے عہدے کا ناجائز استعمال کرنے کی کوشش پر سخت نوٹس لیا ہے ، آرمی چیف جنرل باجوہ نے اس معاملے کی فوری تحقیقات اور انضباطی کارروائی کا حکم دیا ہے ،جس کے بعد اعلیٰ افسران کی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اگرچہ یہ اس خاتون کا انفرادی فعل تھا تاہم چوں کہ انہوں نے اپنے شوہر کے عہدے کا حوالہ دے کر غیر قانونی کام کرنے کی کوشش کی تھی، اس لئے فوجی قیادت نے اس معاملے پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، اس طرح فوجی قیادت نے ایک بار پھر یہ پیغام دے دیا ہے کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

دوسری جانب واقعہ میں ملوث خاتون کیخلاف تھانہ سٹی مانسہرہ میں بھی مقدمہ نمبر 647 درج کرلیا گیا ہے، جس میں کار سرکار میں مداخلت اور پولیس اہلکاروں پر حملے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

اے ایس آئی اورنگزیب کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی ار میں کہا گیا ہے کہ وہ ہزارہ موٹروے پر سی پیک کی ڈیوٹی پر تعینات ہے ،مورخہ 20مئی کو شام ساڑھے 4 بجے کے قریب کانسٹیبلز شمس الدین اور وقار احمد کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اس دوران کارنمبر ACC35 ایبٹ آباد کی طرف سے آئی ، انہیں دیگر گاڑیوں کے ہمراہ روکا گیا اور بتایا کہ آگے سڑک پر کام جاری ہے،لہذا آگے جانا منع ہے،تاہم گاڑی میں موجود خاتون اور ان کے ہمراہ موجود شخص نے آگے جانے پر اصرارکیا،ا اس دوران خاتون کار سے باہر آئیں اور گالم گلوچ شروع کردی ،سرکاری بیرئیر زبردستی ہٹاد دیا اور گاڑی تلے کچلنے کی کوشش کی ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

اس واقعہ کی آڑم میں مخصوص عناصرکی جانب سے اس واقعہ کو جواز بنا کر پاک فوج کیخلاف گندی مہم شروع کی گئی، حالاں کہ واقعہ سے پاک فوج کے کسی فرد کا براہ راست تعلق نہیں تھا اور نہ ہی کسی انسان کو اس کے کسی عزیز کے فعل کا ذمہ دار قرار دیا جاسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.