اٹلی: تارکین وطن کیلئے بڑی خوشخبری،حکومت کا شہریت اور سیاسی پناہ کے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ

0

روم:(تنویر ارشاد) اٹلی میں تارکین وطن کے لیے بڑی خوشخبری، اطالوی حکومت نے تارکین وطن کے خلاف بنائے گئے سخت قانون سالوینی لاء میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی حکومت نے غیر قانونی تارکین وطن کو ایمیگریشن دینے کے فیصلے کے بعد تارکین وطن کو دوسری بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

اطالوی وزیر داخلہ لوچیانا لومبرگیس نے اطالوی میڈیا کو ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے سابق وزیر داخلہ ماتیو سالوینی کی جانب سے امیگرنٹ مخالف سخت قانون سالوینی لاء میں ترمیم کے لیے مسودہ تیار کیا ہے، ترمیم کے حوالے سے فروری تک کام مکمل کرلیا گیا تھا تاہم ملک میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث اس میں تاخیر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس مسودہ کو ضائع نہیں ہونے دیں گے تاہم اب یہ حکومت اور اکثریتی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاملے کو دوبارہ اٹھائیں اور اس کے وقت و طریقہ کار کا تعین کریں۔

لوچیانا لومبرگیس نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ترمیم میں سب سے اہم شہریت کے قانون میں 4 سال سے دوبارہ 2 سال کا عرصہ کرنا، سیاسی پناہ گزینوں کی رجسٹریشن، ریذیڈنٹ کارڈ اور بینک اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دینے سمیت سمندر سے تارکین وطن کو ریسکیو کرنے والے این جی اوز کیخلاف بنائے گئے جرمانے، جہازوں کی ضبطی سمیت دیگر قوانین میں نرمی کرنا شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.