حکومتی کوششوں سے یواے ای سے مزید 400 پاکستانی رہا

0

حکومت پاکستان کی جامب سے جاری کوششوں کے تحت متحدہ عرب امارات نے مزید 400 پاکستانیوں کو رہا کردیا۔
وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے مختلف ملکوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے ، کرونا بحران کے بعد ان کوششوں میں تیزی لائی گئی تھی،اور اس کا پھل بھی سامنے آیا ہے جب متحدہ عرب امارات نے اپنی جیلوں سے 400 پاکستانی رہا کر دئیے۔

ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ 400 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے اور اب انہیں وطن واپس بھجوانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

سفارت خانے نے قیدیوں کی رہائی میں تعاون پر برادر اسلامی ملک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.