عرب امارات کا اقامہ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، ہزاروں پاکستانی فائدہ اٹھاسکیں گے

0

متحدہ عرب امارات کا اقامہ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری،حکومت نےمارچ تک کارآمد اقامہ کی دسمبر تک تجدید کردی۔

متحدہ عرب امارات نے اقامہ رکھنے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی،وہ غیرملکی جو کرونا بحران کے باعث اقامہ کی تجدید نہ ہونے سے پریشان تھے ،ان کی پریشانی خوشی میں بدل گئی۔

امارات حکومت نے مارچ تک کارآمد اقامہ رکھنے والے غیر ملکیوں کے رہائشی پرمٹوں میں دسمبر تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے،اس سہولت سے عرب امارات سے باہر موجود اقامہ ہولڈر بھی استفادہ کر سکیں گے۔

حکام کے مطابق سیاحتی ویزے پر یواے ای میں موجودغیرملکی بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے ،اور ان کا دسمبر تک قیام قانونی قرار پائے گا ،یعنی اب یہ غیرملکی دسمبر تک مملکت میں قیام کرسکیں گے۔

دوسری طرف وہ غیر ملکی جو عرب امارات کے اقامہ ہولڈر ہیں لیکن اس وقت اپنے آبائی وطن یا کسی اور ملک میں ہیں ،وہ بھی پرانے اقامہ پرعرب امارات واپس آسکیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.