پنجاب میں لاک ڈاون مکمل ختم کرنے کی تیاری ،ہوٹل ،شادی ہال بھی جلد کھلیں گے
پنجاب میں لاک ڈاون مکمل ختم کرنے کی تیاری ،ہوٹل ،شادی ہال بھی جلد کھلیں گے
لاہور۔ پنجاب حکومت نے لاک ڈاون مکمل طور پر ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر لوگوں کو روزگار اور سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہوٹل ،شادی ہال ،بینکوئٹ بھی کھولے جائیں گے، اس حوالے سے آج حتمی مشاورت ہوگی ۔ ہوٹل اور ریستورانز کو ٹیک اوے کی اجازت پہلے ہی حاصل ہے لیکن اب انہیں ہوٹلوں میں بھی کھانے کی سروس فراہم کرنے کی اجازت دے دی جائے گی تاکہ ایک طرف ویٹرز کا روزگار بحال ہو اور دوسری جانب عید پر لوگ اپنی پسند کے ریستورانز میں جاسکتیں ،اس حوالے ایس او پیز بھی تیار کرلئے گئے ہیں اور ہوٹلوں اور ریستورانز کو گنجائش سے 50 فیصد افراد کو کھانے کی سروس فراہم کرنے کی اجازت دی جائے گی ،دوسری جانب آج سے 24 گھنٹے شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے ،پنجاب لاک ڈاون ختم کرنے میں دوسروں صوبوں سے بازی لے گیا ہے ، دوسری طرف سندھ میں پی پی پی حکومت عوام کی سخت تنقید کی زد میں ہے اور کراچی میں اس کیخلاف لاوا پک رہا ہے ،تاجر ہوں یا ہوٹل مالکان ،ٹرانسپورٹرز ہوں یا فیکٹری مالکان سب ہی سندھ حکومت کی لاک ڈاون پالیسی سے تنگ ہیں ،اس پالیسی کی وجہ سے سندھ حکومت پر کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے کے الزامات لگ رہے ہیں ،لوگ یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ کراچی کے فیصلے وفاق اپنے ہاتھ میں لے ،کیوں کہ پی پی پی اس منی پاکستان کی نمائندہ جماعت نہیں ہے ،شہر میں قومی و صوبائی اسمبلی کی زیادہ نشستیں تحریک انصاف کے پاس ہیں جبکہ بلدیہ ایم کیو ایم کے پاس ہے ،ایسے میں پیپلزپارٹی جہموری اصولوں کے مطابق شہر کے بارے میں تنہا فیصلے کرنے کا حق نہیں رکھتی ،